جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان صرف طالبان ہی نہیں حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی کارروائیاں کرے،امریکہ

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان نے درست سمت میں بعض مثبت اقدامات کئے ہیں مگر اب بھی بہت کچھ کر نا باقی ہے۔صرف طالبان ہی نہیں حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف بھی کارروائیاں کر نا ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب امریکی صدر اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات میں جنوبی ایشیا سے متعلق

صدرٹرمپ کی نئی حکمت عملی پرعمل درآمد اور خصوصی طورپر دہشت گرد گروہوں کے خلاف اقدامات پر بات ہوئی۔ملاقات میں مائیک پنس نے تمام دہشت گردگروہوں کیخلاف مزیداقدامات پر زور دیا، ترجمان نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان کی امداد دہشت گردوں کیخلاف سخت اقدامات سے مشروط کی گئی تھی۔مائیک پنس نے کہا کہ پاکستان کو ابھی بہت پیش رفت دکھانی ہے، افغان امن مذاکرات میں طالبان کی شرکت سے متعلق پاکستان کاکلیدی کردار ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو مدد کرنا ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…