جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

نائن الیون کے بارے میں درست پیش گوئی کرنیوالی بابا وانگا نے کئی سال پہلے 2018ء کے بارے میں کیا پیش گوئی کی تھی جو اب سچ ثابت ہو رہی ہے، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوفیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بہت جلد ولادی میر پیوٹن اور روس دنیا پر غلبہ پا لیں گے، اس بات کی پیشگوئی بلغاریہ کی معروف نابینا نجومی بابا وانگا نے کی ہے۔ واضح رہے کہ بابا وانگا کی اس سے قبل کی گئی پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، ان پیشگوئیوں میں نائن الیون، داعش کا ظہور اور دیگر شامل ہیں۔ دی مرر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بابا وانگا نے نئی پیش گوئی میں بتایا تھا کہ بہت جلد ولادی میر پیوٹن اور روس دنیا پر غلبہ پا لیں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق 1979ء میں بابا وانگا نے معروف مصنف ویلنٹائن سدوروف سے ملاقات میں اس سے کہا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب سارے ایسے بہہ جائیں گے جیسے وہ برف کے بنے ہوئے ہوں، اس وقت صرف ایک شخص ایسا ہو گا جسے قابو کرنا ناممکن ہو گا اور وہ صدر ولادی میر پیوٹن ہوں گے اور اس کا ملک روس ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ روس ایک بار پھر دنیا پر غلبہ پائے گا اور اسے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس کے علاوہ بابا وانگا نے ایک اور پیش گوئی میں کہا تھا کہ روس ایک بار پھر دنیا کی واحد سپر طاقت ہو گا۔ بابا وانگا نے 2018ء کی پیش گوئیوں میں کہا تھا کہ اس سال چین بڑی عالمی طاقت بن جائے گا۔ انہوں نے اپنی پیش گوئیوں میں مزید کہا کہ 2025ء سے 2028ء کے درمیان انسان توانائی کا ایک نیا ذریعہ دریافت کر لے گا اور دنیا کی توانائی کی بھوک ختم ہو جائے گی۔ بابا وانگا نے کہا کہ 2033ء سے 2045ء کے درمیان گلیشیئرز تیزی سے پگھلیں گے اور سطح سمندر بلند ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرصے میں یورپ پر مسلمان حکمرانی کریں گے اور دنیا کی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔ دنیا کے خاتمے کے حوالے سے بابا وانگا پیش گوئی کر رکھی ہے کہ 2341ء میں زمین پر تباہ کن حادثات ہوں گے اور زمین رہنے کے قابل نہیں رہے گی اور انسان کسی دوسرے سیارے پر چلا جائے گا۔ واضح رہے کہ بابا وانگا کی اس سے قبل کی گئی پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…