جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سیف الاسلام قذافی صدارتی انتخابات کے لیے پرعزم، اصلاحات کا اعلان

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس(این این آئی)لیبیا کے مقتول لیڈر معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام القذافی نے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ملک میں اصلاحات کا نیا نظام متعارف کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا میں صدارتی انتخابات سے چھ ماہ قبل سیف الاسلام قذافی نے کہا کہ وہ مستقبل کا نیا ویڑن پیش کریں گے اور تمام شعبوں میں جامع اصلاحات کا نظام متعارف کرائیں گے۔

سیف الاسلام نے اپنے سیاسی اور اصلاحاتی پروگرام کی نگرانی کے لیے ایمن ابو راس کو ذمہ داری سونپی ہے۔سابق مقتول لیبی لیڈر کے بیٹے کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق اعلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انسانی حقوق کے رہ نما خالد الغویل نے کہا کہ سیف الاسلام ملک میں جامع اصلاحات لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ الغویل نے کہا کہ سیف الاسلام لیبیا کو موجودہ انارکی سے نکالنے، قومی مصالحت اور پورے لیبیا کو متحد کرنے کے لیے سیاسی پروگرام پیش کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ مقتول کرنل معمر قذافی کے دوسرے بیٹوں کے برعکس سیف الاسلام القذافی جیل سے رہائی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بیانات جاری کرتے رہے ہیں مگرعملی طور پر وہ تاحال سیاسی اکھاڑے میں نہیں اترے۔ انہیں گذشتہ برس پارلیمنٹ کی جانب سے قذافی دور کے قید کیے گئے افراد کے عام معافی کے قانون کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…