اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں نوکریاں ہی نوکریاں، سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی اور قومی کمیٹی برائے سرمایہ کاری کی جانب سے گھریلو ملازمین درآمد کرنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ریکروٹنگ ایجنسی کھولنے کی اجازت دیدی گئی۔ سعودی عرب کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت محنت خالد اباالخیل کا کہنا ہے کہ افراد قوت کا معیار بہتر کرنے اور طلب کے مطابق
افرادی قوت اور گھریلو ملازمین درآمد کرنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اجازت دی گئی ۔ اس حوالے سے سعودی وزارت محنت نے شرائط وضع کرتے ہوئے ضابطہ جاری کیا ہے جس کے مطابق وہ کمپنیاں یا ادارے جو مملکت میں مذکورہ فیلڈ میں کام کرنے کے خواہاں ہوں ان کے پاس مذکورہ فیلڈ میں کام کرنے کا کم از کم 3 سالہ سابقہ تجربہ لازمی ہو ۔کمپنی کی اپنی ویب سائٹ ہو جس پر کمپنی کی پروفائل کی تفصیلات موجود ہوں۔