پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ازبک شادیوں میں فضول خرچی بند،مہمانوں کی تعداد150سے کم ہونا ضروری قرار

datetime 18  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاشقند(این این آئی)ازبکستان نے شادی بیاہ پر فضول خرچی روکنے کے لیے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شادیوں میں گوشت کا کم استعمال کرنا، مہمانوں کی تعداد 150 سے تجاوز نہ کرنا اور شادیوں میں زیادہ تعداد میں گلوکاروں اور بڑی تعداد میں گاڑیوں کی بکنگ کرنے پر پابندی لگانے کی تجاویز دی گئی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق ازبکستان حکومت نے ایک نوٹ جاری کیا ہے۔

وہ ملک میں ہونے والی شادی کی تقریبات پر سخت پابندیاں لگانے والی ہیں،حکومتی دستاویز میں متعارف کیے جانے والے نئے فیصلوں کے مطابق شادیوں میں گوشت کا کم استعمال کرنا، مہمانوں کی تعداد 150 سے تجاوز نہ کرنا اور شادیوں میں زیادہ تعداد میں گلوکاروں اور بڑی تعداد میں گاڑیوں کی بکنگ کرنے پر پابندی لگانے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ جس کے بعد ملک بھر کے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ایک ایسے ملک میں شادیوں میں 400 مہمانوں اور بڑی تعداد میں گاڑیوں کا ہونا معمول کی بات ہے جہاں تقریباً 13 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ازبکستان میں اکثر شادیوں پر 20000 ڈالرز تک خرچہ آتا ہے جبکہ اس ملک میں عام طور پر لوگوں کی تین اولادیں ہوتی ہیں اور ان کی ماہانہ آمدنی ایک سو سے تین سو ڈالر تک ہوتی ہے۔شادیوں پرگوشت استعمال کرنے کے بجائے بہتر ہوگا کہ آپ کسی غریب شخص کے گھر میں رنگ روغن کروا دیں یا اس کے لیے ٹی وی خرید لیں۔ ایک عام شخص جو سرکاری نوکری سے تنخواہ کماتا ہو اور اس کی چار بیٹیاں ہوں، وہ ان کی شادی کرنے کے بجائے خود کشی کر لے گا کیونکہ اس کے پاس شادی کرانے کے پیسے ہی نہیں ہوں گے۔صدر شوکات مرزایوو کے بیان کے بعد سامنے آنے والی دستاویز کی عوام میں کافی پذیرائی ہوئی ہے۔فیس بک کے ایک صارف نے لکھاکہ یہ بہت اچھی تجویز ہے۔ خدا آپ کے نصیب اونچے کرے۔ یہ فیصلہ فضول خرچی روکنے میں مدد دے گا اور ہر کوئی ایک جیسی شادی کی تقریب منعقد کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…