اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

آب زم زم توسیعی منصوبے کا90 فیصد کام مکمل،ڈپٹی گورنر مکہ کادورہ

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی) ڈپٹی گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے آب زمزم کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کی تعریف کی ۔ اس موقع پر ادارہ امور حرمین کے ڈائریکٹر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔عرب ٹی وی کے مطابق منصوبے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ آب زم زم کا توسیعی منصوبہ 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے ماہ رجب کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

جس کے بعد حرم شریف کا مطاف پوری طری کھول دیا جائے گا ۔ ڈپٹی گورنر نے شہزادہ عبداللہ نے وزارت مالیات اور حرمین جنرل پریذیڈنسی کے علاوہ وہاں کام کرنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مالیات نے توسیعی منصوبے کو جتنی اہمیت دیتے ہوئے فوری طور پر اسے جاری کروایا یہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ خادم حرمین شریفین کی حکومت زائرین حرم کے آرام و سکون کو اولیت دیتی ہے ۔ امور حرمین اور زم زم پروجیکٹ کی انتظامیہ نے ڈپٹی گورنر کو بتایا کہ توسیعی منصوبے میں 96 فیصد سعودی انجیئنر کام کررہے ہیں جبکہ اس کام کا دورانیہ 10 لاکھ سے زائد گھنٹے کا ہے ۔ منصوبے کے ذریعے 693 طلبا کو بھی عملی تربیت دی گئی جن کا تعلق مملکت کی 16 یونیورسٹیوںسے ہے ۔ ان طلباء کو منصوبے پر کام کرنے والے مستندانجینیئرزکے ساتھ عملی تربیت کا انتظام کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…