پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی کابینہ نے جوہری توانائی پروگرام کی قومی پالیسی کی منظوری دے دی

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی کابینہ نے جوہری توانائی پروگرام کے بارے میں قومی پالیسی کی منظوری دے دی ۔سعودی عرب کی سرکار ی خبررساں ایجنسی کے مطابق منظور کردہ قومی پالیسی کے تحت تمام جوہری سرگرمیاں پْرامن مقاصد کے لیے ہوں گی اور یہ بین الاقوامی معاہدوں کی تحدیدات کے مطابق انجام دی جائیں گی۔اس پالیسی میں جوہری مواد سے قدرتی وسائل کے مفید استعمال کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔

اس کے تحت تابکاری فضلات کو اچھے طریقے سے تلف کیا جائے گا۔سعودی عرب اس وقت تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے لیکن وہ اب اپنے اصلاحاتی پروگرام ویڑن 2030ء کے تحت بتدریج تیل کی معیشت پر انحصار کم کررہاہے۔ وہ توانائی کے وسائل کو متنوع بنانے کے لیے جوہری پروگرام کو ترقی دے رہا ہے اور جوہری بجلی پیدا کرنا چاہتا ہے۔سعودی عرب امریکا کے ساتھ پْرامن مقاصد کے لیے جوہری تعاون کا معاہدہ چاہتا ہے اور اس نے مملکت کے پہلے جوہری توانائی پروگرام کی ترقی کے لیے امریکی فرموں کو بھی دعوت دی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…