واشنگٹن(این این آئی)ایک اعلیٰ امریکی جنرل نے سینیٹ کی عسکری کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو اہم قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ کیا گیا جوہری معاہدہ ختم ہو جاتا ہے، تو ایرانی جوہری ہتھیار
سازی کے پروگرام سے نمٹنے کے لیے کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا ضروری ہو گا۔ جنرل ووٹل کا مزید کہنا تھا کہ وہ وزیر دفاع جیمز میٹس اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ سے متفق ہیں کہ ایرانی جوہری ڈیل امریکی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔ سن 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو مشترکہ جامع ایکشن پلان کا نام دیا جاتا ہے۔