نئی دہلی (این این آئی)یو پی اے کی سربراہ سونیا گاندھی نے حزب اختلاف کی 20 جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیہ کا مقصد 2019 میں ہونے والے انتخابات سے قبل وسیع پیمانے پر اتحاد قائم کرنے کے امکانات کو تلاش کر نا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق عشائیہ میں شرکت کرنے والے رہنمائوں نے
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے سیاسی جما عتوں کے درمیان دوستی کو فروغ حا صل ہو گا۔سو نیا گاندھی نے عشائیہ کے بعد اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ ایک اچھا موقعہ ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما وں کو ایک دوسرے کے قریب آنے اور غیر رسمی طور پر ملنے کا موقع ملا۔