اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کی اہم ریاست میں باغیوں کے حملے، جدید ترین ’’بم پروف‘‘ گاڑی بھی تباہ، 9 بھارتی فوجی ہلاک ٗ 10 زخمی،متعدد کی حالت انتہائی تشویشناک،کھلبلی مچ گئی

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں بھارتی فوج کی ’بم پروف‘ گاڑی ایم پی وی کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے

۔کستارام کے علاقے میں نیم فوجی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام نے واقعے کا الزام ماؤ باغیوں پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے ایک سے زائد بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ ہلاک شدہ تمام فوجیوں کا تعلق سی آر پی ایف کی 212ویں بٹالین سے تھا۔حکومت نے واقعہ کے بعد ریاست چھتیس گڑھ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ٗ بھارتی میڈیا نے سوال اٹھایا ہے کہ ہلاک اہلکار بم پروف گاڑی مائن پروٹیکٹڈ وہیل میں سوار تھے جو اس حملے میں کیسے تباہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ بھارت میں چھتیس گڑھ سمیت متعدد ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں جس کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…