اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلحہ فروخت میں امریکا پہلے ، روس دوسرے، فرانس تیسرے، جرمنی چوتھے، چین کاپانچواں نمبر

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم(این این آئی)متعدد ممالک کے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلحے کی تجارت بڑھتی جا رہی ہے۔ ہتھیاروں کی برآمدات میں کمی کے باوجود جرمنی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسلحہ کے کاروبار میں آج کل دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی ہو رہی ہے۔ امن پر تحقیق کرنے والے سویڈش ادارے سپری کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 2008ء سے 2012ء کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ اسلحہ بارود درآمد و برآمد کیا گیا۔

سپری کی اس تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں ہر تیسرا ہتھیار بھارت، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات نے خریدا۔ اور یہی وہ ریاستیں ہیں، جن کی اسلحے کی درآمدات دو گنا بڑھی ہیں۔ اسلحہ کی فروخت میں امریکا پہلے نمبر پر، روس دوسرے، فرانس تیسرے، جرمنی چوتھے اور چین پانچویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں عالمی منڈی میں فروخت کیے جانے والے اسلحے میں ان پانچوں ممالک کا حصہ 74 فیصد بنتا ہے۔ عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت میں امریکا کا حصہ 34 فیصد بنتا ہے۔ امریکا کل 98 ممالک کو اسلحہ و بارود برآمد کرتا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران روس کی اسلحے کی برآمدات میں بھی کمی واقع ہوئی تاہم اس کے باوجود عالمی منڈی میں فروخت کیے جانے والے روسی اسلحے کا تناسب تقریباً 22 فیصد ہے۔جرمنی کی ہتھیاروں کی برآمدات میں اس عرصے کے دوران چودہ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سپری کے مطابق تاہم سیاسی سطح پر شدید بحث و مباحثے کے باوجود مشرق وسطی کے خطے میں جرمنی کی اسلحے کی تجارت میں ان پانچ برسوں میں دوران دو گنا کا اضافہ ہوا ہے۔سپری کے مطابق اس طرح ایشیا اور مشرق وسطی کے خطوں میں اسلحے کی ترسیل بڑھی ہے۔ اسلحے کی خرید یا درآمدات کی بات کی جائے تو بارہ فیصد کے ساتھ بھارت پہلے نمبر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کے علاوہ دیگر حریف ممالک کی وجہ سے بھارت میں ایسے اسلحے کی مانگ بڑھ رہی ہے  جو وہ خود نہیں بنا سکتا۔ اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں بھارت کے بعد سعودی عرب، پھر مصر، متحدہ عرب امارات اور آخر میں چین کا نام آتا ہے۔چین نے ہتھیاروں کی اپنی درآمدت کو کم کرتے ہوئے خود ہی اسلحہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ چین سب سے زیادہ اسلحہ پاکستان، الجزائر اور بنگلہ دیش کو فروخت کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…