ہفتہ‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2025 

دبئی پولیس کا اسمگلروں کے خلاف مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی پولیس اور دبئی کسٹمز نے اپنے پہلے مشترکہ فورم میں متحدہ عر ب امارات میں زمینی ، سمندری اور فضائی راستے سے اسمگلروں کی آمد روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر غور کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس کے تحت محکمہ برائے تنظیمات تحفظ سکیورٹی اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر عبداللہ علی الغیثی نے کہا کہ وہ بندر گاہوں ، ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں کے ذریعے غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کرر ہے ہیں۔

ان دونوں محکموں کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ منشیات کے اسمگلروں کی خفیہ جگہوں کا سراغ لگانے کے لیے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل آلات استعمال کررہے ہیں کیونکہ وہ ریچھ نما بچہ کھلونوں اور اپنے جسموں کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔حتیٰ کہ وہ باداموں کے ذریعے بھی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔حکام کے مطابق ان کے استعمال میں آنے والا جدید ترین سکیورٹی پروگرام الارم کلاک ہے۔یہ متحدہ عرب امارات کے تمام ہوائی اڈوں پر فعال ہے۔اس کے ذریعے سامان میں موجود تمام اشیاء کا فوری طور پر سراغ لگایا جاسکتا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ہوائی اڈوں پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسیکنر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ان کے ذریعے انسانی جسم میں بیرونی عناصر کا فوری سراغ لگایا جاسکتا ہے۔محکمہ ائیر پورٹ سکیورٹی کے ڈائریکٹر مروان سنجا نے فورم میں بتا یا کہ ان کے انسپکٹروں نے ایسے لوگوں کو بھی پکڑا ہے جنھوں نے اپنے سفری بیگز کے پہیوں میں منشیات چھپا رکھی تھیں۔اس کے علاوہ جاسوس کتوں کو چکما دینے کے لیے دوسری اشیاء میں بھی منشیات چھپائی گئی تھیں۔ان کے بہ قول اسمگلر مٹھائیوں میں بھی حشیش ملا کر لے آتے ہیں یا انھوں نے چاکلیٹ میں ہیر وئین یا کوکین چھپائی ہوتی ہے۔فورم میں دبئی پولیس کے تحت محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر کرنل ایوب حسن مفتاح نے اسمگلروں کی منشیات کو چھپانے کی کارروائیوں اور دھوکا دہی کے لیے راستے تبدیل کرنے کی تفصیل بتائی اور کہا کہ اسمگلر اکثر حکام کو دھوکا دینے کے لیے عین درمیان میں اپنا راستہ تبدیل کر لیتے ہیں۔انھوں نے مزید بتا یا کہ حالیہ مہینوں کے دوران میں انسداد منشیات کی کارروائیوں کے دوران میں 16 ممالک سے تعلق رکھنے والے 54 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ سب دبئی پولیس کے ان ممالک کے حکام سے روابط کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…