ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

لیبیا سے اٹلی جانے کی کوشش ،223 تارکین وطن گرفتار

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس(این این آئی)لیبیا کے ساحلی محافظوں اور ایک بین الاقوای فلاحی ادارے نے سیکڑوں کی تعداد میں ان تارکین وطن کو پکڑ لیا ہے جنہیں اسمگلر اپنی کشتیوں میں اٹلی کی طرف لے جا رہے تھے۔لیبیا کے کوسٹ گارڈ کی کشتیوں نے تارکین وطن کی تین کشتیوں کو روک لیا جس میں ایک ربر کی کشتی بھی تھی جس پر 125 افراد سوار تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات لیبیا کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان ایوب قاسم نے بتائی جن کا کہنا تھا کہ اس کشتی کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں زوایہ کے ساحل کے قریب روکا گیا

۔دوسری کشتی کو طرابلس کے مشرق میں واقع قراہ بللی کے ساحل کے قریب سے واپس کر دیا گیا جس پر 112 افراد سوار تھے جبکہ تیسری کشتی کو جس پر 98 تارکین وطن سوار تھے تیونس کی سرحد کے قریب واقع ابو کماش کے ساحل کے قریب روک لیا گیا۔بتایا گیا کہ ایک چوتھی کشتی جس پر ایک سو سے زائد افراد سوار تھے اس امدادی بحری جہاز کے قریب پہنچ گئی جو طرابلس کے مغرب میں واقع ساحل سے 21 میل دوران تارکین وطن کو اٹلی لے جا رہا تھا۔ ان افراد کو ڈوبنے سے بچایا گیا تھا۔ ان میں نصف سے زائد کا تعلق نائیجیریا جبکہ باقی کا زیریں صحارا کے افریقی ملکوں سے تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…