ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقیں فرینڈ شپ 2018 شروع

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب اور امریکا کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں فرینڈ شپ 2018 مملکت کے شمالی علاقے میں شروع ہوگئیں۔ ان مشقوں میں شاہی گارڈز کی بری فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان ایسی طرز کی مشقوں کی یہ چوتھی مشقیں ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق دونوں دوست ملکوں کی افواج پر مشتمل یہ مشقیں کئی ہفتوں تک جاری رہیں گی۔

ان مشقوں کے دوران ایک دوسرے کی عسکری قابلیت سے استفادہ کرنا، مشترکہ تعاون کا فروغ، پلاننگ، ڈویلپمنٹ، کمانڈ وفیلڈ کنٹرول اور دیگر روایتی اور غیر روایتی جنگی تجربات کیے جائیں گے۔سعودی عرب کی شمالی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل صالح بن احمد الزھرانی نے بتایا کہ فرینڈشپ مشقیں امریکا اور سعودی عرب کی بری فوج کی سب سے اہم مشقیں ہیں جو سالانہ بنیادوں پر منظم انداز میں ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کو ایک دوسرے کے جنگی اسالیب سے آگاہ کرنا، روایتی اور غیر روایتی جنگ کی تیاری میں ایک دوسرے کی مدد کرنا اور فوج کی دفاعی استعداد اور جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔بریگیڈیئر جنرل حمدان حمود الشمری نے کہا کہ فرینڈشپ 2018 سابقہ مشقوں کا تسلسل ہیں۔ جب کہ بریگیڈیئرجنرل فارس بن نایف المطیری کا کہنا تھا کہ فرینڈشپ مشقیں انتہائی اہمیت کی حامل ہوں ہیں جو دونوں ملکوں کی پیشہ وارانہ جنگی صلاحیت کو جانچنے کا بہترین موقع ہیں۔دوسری جانب امریکی فوجی عہدیدار کریسٹوفر ہول کاکہنا تھا کہ فرینڈشپ مشقیں سعودی عرب اور امریکی افواج کی دوستی کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔ ان مشقوں سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی شعبے میں تعاون اور دو طرفہ اعتماد کو مزید فروغ ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…