بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

سعودیہ ،عراق تعلقات کا استحکام ایران کی نیندیں حرام کر رہا ہے،امریکی جریدہ

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی جریدے نے کہاہے کہ سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعلقات کا استحکام ایران کی نیندیں حرام کر رہا ہے۔ایران کو یہ غم کھا رہا ہے کہ اس طرح وہ عراق میں اپنے رسوخ سے ہاتھ دھو بیٹھے گا اورعراقی حکومت اس سے دور ہو جائے گی۔ اسی وجہ سے ایران عراق میں اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر مذکورہ قربت کے خلاف حرکت میں آ گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب اورعراق کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر ایران ک یتشویش کا آغاز حالیہ دنوں میں نہیں ہوا جب کہ اس دوران بصرہ میں سعودی قونصل خانے کا پھر سے افتتاح ہوا، شہر کے اسٹیڈیم میں دونوں ملکوں کی ٹیموں کے مابین تاریخی فٹبال میچ منعقد ہوا اور فضائی پروازوں اور تجارتی تعلقات کا دوبارہ آغاز ہوا۔درحقیقت ایران کی پریشانی اور اضطراب اکتوبر 2017ء میں اْس وقت سے شروع ہو گئی تھی جب عراقی وزیراعظم کا طیارہ ریاض کے ہوائی اڈے پر اترا تھا۔ اس کے بعد سے تہران عراق میں ایرانی رسوخ کی بتدریج کمی کے حوالے سے اپنی تشویش کو چھپا نہیں سکا۔ایسے میں جب کہ یہ تبدیلیاں واشنگٹن کے لیے راحت کا سامان ہیں، ایران اس سعودی عراقی قربت کے بیچ رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ وہ اپنے عراقی حلیفوں کے ساتھ مل کر اب یہ شوشے چھوڑ رہا ہے کہ مذکورہ قربت مذہبی مسالک کے لیے ایک خطرہ ہے۔ تہران نے جنوبی عراق میں قبائلی تنازعات بھڑکائے اور وہ اس قربت کے خلاف مستقبل میں حکومت کی تشکیل کے لیے بھی کوشاں ہے۔امریکی جریدے کے مطابق سعودی عرب کی نئی پالیسی عراقیوں کے درمیان کامیابی سے ہم کنار ہو گی جو 1980 کی دہائی میں ایران کے خلاف سخت ترین جنگ لڑ چکے ہیں۔ تاہم سعودی عرب اور عراق کے قریب آنے کا پھل کھانے کے لیے صبر اور وقت چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…