جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

انتظار کی گھڑیاں ختم ،قطرمیں کام کرنیوالے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک لیبر پینل تشکیل دے گا جو وزارت محنت کے زیر نگرانی کام کرے گا۔ آئندہ آٹھ روز کے اندر یہ پینل متعارف کرا دیا جائے گا جو تارک وطن لیبرز کی شکایات وصول کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)کی جانب سے لیبرز کے استحصال کی تحقیقات کے دوران کسی بھی جانب دارانہ رجحان کا سد باب کرنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں کے نزدیک دوحہ کا یہ نیا اقدام قانونی اصلاح کی ترجمانی سے زیادہ حقیقت کا سامنا کرنے اور غیر ملکی لیبرز کے حوالے سے اصلاحات سے فرار کے مترادف ہے۔ قطر میں یہ لیبرز ادنی ترین سطح کی اجرتوں کے مسئلے سے دوچار ہیں جو 206 ڈالر سے متجاوز نہیں۔اس سے قبل 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کے مقررہ میزبان قطر نے کفیل کا نظام اور غیر ملکیوں بالخصوص لیبرز کی نقل و حرکت محدود کرنے والانظام ختم کر دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں واضح ہوا کہ یہ فیصلہ عملی طور پر لاگو نہیں ہوا۔ اس امر کی تصدیق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کی جانب سے سامنے آئی جس کا کہنا تھا کہ قطر میں لیبرز کو اب بھی وسیع پیمانے پر استحصال کا سامنا ہے۔ادھر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے امید ظاہر کی کہ اسے قطر میں اپنا دفتر کھولنے کی اجازت مل جائے گی تا کہ وہ قطر میں لیبرز بالخصوص فٹبال اسٹیڈیمز کی تعمیر میں کام کرنے والے لیبرز کے حالات پر نظر رکھ سکے۔ قطر میں اس وقت اندازا بیس ہزار لیبرز ہیں جن کے حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…