ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

وہ 18 الفاظ کیا تھے جن کی وجہ سے فیس بک کو 13 کھرب کا فائدہ ہوگیاجبکہ دوسری کمپنی کو ایک کھرب30ارب کا نقصان، حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار و معروف ماڈل کایلی جینر کے محض 18 الفاظ کی ایک ٹوئیٹ سے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے (ایک ارب 30 کروڑ ڈالر) کا نقصان ہوا ہے۔ساتھ ہی ان الفاظ کے باعث فیس بک کو کم سے کم 13 کھرب روپے (13 ارب ڈالر) کا فائدہ بھی ہوا ہے۔کایلی جینر نے 22 فروری کو اپنی ایک مختصر ٹوئیٹ میں سوالیہ انداز میں کہا تھا کہ ان کی طرح کیا کوئی اور بھی اسنیپ چیٹ استعمال نہیں کرتا، ساتھ ہی انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

ان کی اسی ٹوئیٹ پر اسنیپ چیٹ کی قدر میں ایک دم کمی دیکھی گئی اور اسے اندازا ایک ارب 30 کروڑ امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی ایک کھرب 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ٹی ایم زیڈ کے مطابق کایلی جینر کی ٹوئیٹ کے محض 24 گھنٹوں کے اندر ہی بازار حصص میں اسنیپ چیٹ کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی، اور کمپنی کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اگرچہ 20 سالہ کایلی جینر نے ایک اور ٹوئیٹ کرکے اسنیپ چیٹ کو اپنی پہلی پسند اور پہلا پیار بھی قرار دیا، تاہم تب تک معاملہ بگڑ چکا تھا۔ٹی ایم زیڈ نے ہی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ جس دوران کایلی جینر کی ٹوئیٹ سے اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، اسی دوران فیس بک کو کم سے کم 13 ارب امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 13 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ بھی ہوا۔کایلی جینر کی ٹوئیٹ کے بعد اچانک 24 گھنٹوں کے دوران بازار حصص میں فیس بک کی قدر میں تیزی آگئی اور اس کی مجموعی قدر 519 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 532 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگئی۔یعنی 24 گھنٹوں کے دوران کایلی جینر کے محص 18 عام الفاظ سے فیس بک کو کم سے کم 13 ارب ڈالر یعنی پاکستانی 13 کھرب روپے کا فائدہ ہوا۔کایلی جینر کی اسی ایک ٹوئیٹ کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ کیا یہ ٹوئیٹ بھی کسی ڈیل کے تحت کی گئی تھی؟واضح رہے کہ 20 سالہ کایلی جینر نے رواں ماہ 5 فروری کو پہلے بچے کو جنم دیا، ان کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کی تصویر نے انسٹاگرام پر ایک نیا اعزاز حاصل کیا تھا۔ان کی نوزائدہ بیٹی کو ایک ہی دن میں انسٹاگرام پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد نے لائیک کیا تھا، اتنے لائیکس آج تک کسی انسٹاگرام تصویر کو نہیں ملے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…