افغان مسئلہ کیسے حل کرنا ہے؟ طالبان کا امریکی عوام کے نام کھلا خط

15  فروری‬‮  2018

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے امریکی کانگریس کے ارکان اور عوام کے نام کھلے خط میں مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دے دی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے برطانوی نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ افغان طالبان نے امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی امریکی عوام اور کانگریس ارکان کے نام ایک کھلے خط میں پیشکش کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی عوام و کانگریس ارکان کو خط میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اس بات کا اعتراف کریں گے کہ آپ کی قیادت نے 17 سال قبل ہمارے ملک پر حملہ کیا جو نہ صرف ہماری ملکی خود مختاری پر حملہ تھا بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی تھی۔ انہوں نے امریکی عوام سے کہا کہ آپ ٹھنڈے دل و دماغ سے صورت حال پر غور کریں کہ آپ کی حکومت ہمارے ملک میں جنگ جاری رکھنے کی جو تین بتاتی ہے اس میں غیرملکی شدت پسندوں کا خاتمہ، کابل میں ایک مستحکم حکومت کا قیام اور ملک سے منشیات کی پیداوار کو ختم کرنا شامل ہے مگر امریکہ کی جانب سے جاری رہنے والی سترہ سالوں سے اس جنگ کے شروع سے لے کر اب تک منشیات کی پیداوار میں مزید 87 فیصد اضافہ ہی ہوا ہے اس کے علاوہ اس جنگ میں امریکہ نے نہ صرف 3 ہزار 546 فوجی جانوں کا نقصان اٹھایا بلکہ امریکی عوام کے دیے گئے ٹیکسوں کے کھربوں ڈالر اس جنگ میں جھونک دیے گئے، اس کے علاوہ ہزاروں بے گناہ افغان شہری بھی ہلاک ہو گئے اس کے باوجود طالبان ایک ایک طاقت بن کر ابھرے اور یہ جنگ موجود دور میں امریکہ کی سب سے طویل اور مہنگی جنگ بن گئی، امریکہ افغانستان میں تنہا رہ گیا اور اس کے اتحادی بھی اس کا ساتھ چھوڑ گئے۔ امریکی عوام کے نام لکھے گئے اس خط میں مزید کہا گیا کہ اگر امریکہ اب بھی کابل میں کرپٹ اور غیر مؤثر حکومت کی پشت پناہی کرنے اور ہٹ دھرمی سے جنگ جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہے

تو پورے خطے سمیت امریکہ کے استحکام کے لیے مضر اثرات مرتب ہوں گے، اس لیے امریکہ کے عوام اور کانگریس ارکان اپنی حکومت کو اس مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کا کہیں، خط میں کہا گیا کہ مذاکرات کا راستہ ابھی بند نہیں ہوا ہے مگر اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ امریکہ افغانستان سے اپنا قبضہ ختم کرے اور افغان عوام کی خواہش کے مطابق طالبان کا افغانستان پر حکومت کرنے کا حق تسلیم کرے، خط میں مزید کہا گیا کہ امریکی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے امریکہ بین الاقوامی سطح پر تنہا ہوتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…