اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکا کی شام میں انفرادی اور خطرناک کارروائی حماقت ہوگی ،روس

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روسی وزیرخارجہ سیرگی لافرووف نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی طرف سے شام میں یک طرفہ طورپر کی گئی کوئی بھی خطرناک کارروائی شام کی وحدت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ماسکو میں اپنے بیلجین ہم منصب ڈیڈیہ رینڈیرز کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات سے لگ رہا ہے کہ وہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر ایک نیم خود مختار ریاست قائم کررہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ امریکا صدر بشارالاسد کو بھی اقتدار پرقائم رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکیوں سے یہ بات سننے کو ملی ہے کہ وہ شام میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ شام میں امریکی فوج کا قیام ان کے مشن کے مکمل ہونے کے بعد بھی برقرار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ روس شام میں سب کے لیے قابل قبول انتقال اقتدار کے فارمولے پر کام کررہا ہے مگر امریکی طویل عرصے تک شام میں قیام کا ارادہ کرتے ہیں تو اس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ امریکا شام میں نظام کی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔

لافرووف نے کہا کہ ان کا ملک شام میں قیام امن کے لیے تمام فریقوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ شام میں تمام غیرملکی قوتوں کو سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کی روشنی میں مل کر کام کرنا ہوگا۔ شام میں نئے دستور کے بعد توقع کی جاسکتی ہے کہ اقوام متحدہ کشیدگی کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک شام میں کردوں کی حیثیت کو تسلیم کرتا ہے۔ شام میں ہونے والے کسی بھی سیاسی معاہدے میں کردوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے سیاسی حقوق ملنے چاہئیں مگر ترکی کیکردوں کے حوالے سے موقف کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…