کینبرا ( این این این آئی) آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کے سائنسدانوں نے جدید تحقیق کے بعد نوجوان جوڑوں کو ہدایت کی ہے کہ کبھی بھی ویلنٹائنز ڈے پر شادی مت کریں کیونکہ اس روز ہونے والی شادی کے بہت جلد خاتمے سے دوچار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔سائنسدانوں نے اس تحقیق کیلئے
11 لاکھ شادیوں کا ڈیٹااکٹھا کیا، جن میں 6فیصد ویلنٹائنز ڈے پر ہوئی تھیں۔ انہوں نے دونوں طرح کی شادیوں اور میاں بیوی کے تعلقات کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے ، جن میں معلوم ہوا کہ باقی سال میں ہونے والی شادیوں کی نسبت ویلنٹائنز ڈے پر ہونے والی شادیوں میں طلاق کی شرح 37فیصدزیادہ تھی۔14فروری کو ہونے والی شادیوں کے تین سال مکمل کرنے کی شرح بھی حیران کن طور پر 45فیصد کم تھی۔