ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ اس کام سے فوری طور پر باز آجائے ، چین نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)امریکہ ویلڈ ڈپائپ کی درآمد پر تجارتی پابندیاں لگانے سے باز رہے۔چین کو امریکہ کے اس فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔ اور سٹیل کی مصنوعات کو تحفظ دینے کیلئے چین اور دیگر ممالک سے درآمد کردہ ویلڈڈ پائپ پر تجارتی پابندیاں درست نہیں ہیں۔چین کی وزارت تجارت کا یہ بیان امریکی محکمہ تجارت کے بیان کے بعد آیا ہے۔جس میں امریکہ نے اپنی صنعتوں کو تحفظ دینے کے لیے تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ ، جمہوریہ کوریا ،ترکی،یونان،بھارت ،کینیڈا اور چین سے اس قسم کے پائپ درآمد کرتا ہے۔چین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی تحقیقات صرف عالمی تجارتی تنظیم ہے۔ رکن ممالک کے بارے میں کرنے کا حق رکھتی ہے ۔ اپنی ملکی صنعت کو تحفظ دینے کیلئے اس قسم کے اقدامات فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکتے۔چین کی وزارت تجارت کے وانگ ہی جن نے مزید کہا ہے کہ امریکہ نے اپنی تجارت کو تحفظ دینے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ان میں نصف سے زیادہ کے ذریعے صرف سٹیل کی مصنوعات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور وہ بھی ایسی مصنوعات ہیں جو امریکہ دیگرممالک سے درآمد کرتا ہے۔اس لیے امریکہ کو اس قسم کے اقدامات نہیں کرنے چاہیے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…