تہران(این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی نظام کے مختلف دھڑوں کے بیچ تنازع کے نتیجے میں جنم لینے والے سیاسی بحران سے باہر آنے کے لیے ریفرینڈم کرایا جائے۔ ایرانی ٹی وی سے بات چیت میں روحانی نے کہا کہ سیاسی دھڑوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے اختلافات ختم کرنے کے لیے ریفرینڈم اور پولنگ بکس کا سہارا لیں اور عوام جو فیصلہ کریں اس کے سامنے سر خم کریں۔
روحانی جو خود اعتدال پسند گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں اصلاح پسندوں کی سپورٹ حاصل ہے انہوں نے کہا کہ پیچیدہ صورت حال سے باہر آنے کے لیے راستہ آئین کے آرٹیکل 59 کی صورت میں موجود ہے جو اختلاف ہونے پر عوام کے ووٹ کی جانب لوٹنے کا تقاضہ کرتا ہے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہم لازم ہے کہ انتخابات کو آسان بنائیں اور شہریوں کے نجی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔روحانی نے ملکی حکام میں شامل تمام بنیاد پرست ، اصلاح پسند اور اعتدال پسند حلقوں پر زور دیا کہ وہ ایرانی آئین کی پاسداری کریں۔ایرانی صدر نے اپنے خطاب میں اعتراف کیا کہ ہم نے فیصلے کرنے میں عوام کے ساتھ شفافیت کا معاملہ نہیں کیا۔