بھارتی خاتون کا ساڑھی میں اسکائی ڈائیونگ کا منفرد ریکارڈ

13  فروری‬‮  2018

نئی دہلی/بنکاک (آئی این پی ) بھارتی خاتون اسکائی ڈائیور نے تھائی لینڈ میں ساڑھی میں ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اسکائی ڈائیونگ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔بھارتی شہر پونے سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ شیتل رانے نے تھائی لینڈ میں ساڑھی پہن کر 13 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگائی اور اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔بعد ازاں خاتون اسکائی ڈائیور نے پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر کامیابی سے لینڈنگ کی اور وہاں موجود افراد سے خوب داد وصول کی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیتل نے کہا اگلے ماہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے میں کچھ منفرد کرنا چاہتی تھی، یہی وجہ ہے کہ میں نے اسکائی ڈائیو کے لیے ساڑھی پہننے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا اور اس کے لیے انہیں ساڑھی پہننے سے لے کر ہر چیز کا بہت خیال رکھنا پڑا۔شیتل کے مطابق وہ یہ ثابت کرنا چاہتی تھیں کہ بھارتی خواتین نہ صرف روزمرہ زندگی میں ساڑھی کو بہت اچھے طریقے سے سنبھال سکتی ہیں بلکہ اسکائی ڈائیونگ جیسے ایڈونچرز کے دوران بھی اس لباس کا استعمال کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ شیتل اس سے قبل بھی اسکائی ڈائیونگ کرکے کئی نیشنل اور انٹرنیشنل ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…