بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

خط میں سفید پاؤڈر ملنے پر ٹرمپ جونیئر کی اہلیہ ہسپتال منتقل

datetime 13  فروری‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں سفید پاوڈر والے ایک خط کا لفافہ کھولنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت ہسپتال لے داخل کرادیاگیا۔یہ خط ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونئیر کے نام تھا اوراس پر ان کے مین ہٹن اپارٹمنٹ کا پتا درج تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی پولیس نے کہاکہ ونیسا ٹرمپ اور موقع پر موجود دو دیگر افراد کو فائرفائٹرز نے تشخیص کے لیے ہسپتال پہنچایا۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ انھیں خط میں موجود سفید سفوف کی جانچ کی ہے اور تصدیق کی ہے کہ وہ غیرمضر تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر ونیسا ٹرمپ اس چیز سے جسمانی طور پر متاثر نہیں ہوئی ہیں۔بعدازاں ٹرمپ جونیئر نے ٹویٹ کیا کہ ان کا خاندان محفوظ ہے اور انھوں نے اس واقعے کو ’ناگوار‘ قرار دیا۔نیویارک کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کی جانب سے کی جانے والی کالز پولیس کو منتقل کیں۔

تاہم انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ تین افراد کو ویل کورنل میڈیکل سینٹر پہنچایا گیا تھا۔وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونیسا ٹرمپ جونیئر سے بات چیت کی ہے۔مقامی حکام کے مطابق پولیس کو کال مقامی وقت کے مطابق دس بجے صبح (شام تین بجے جی ایم ٹی وقت) کے قریب کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جونیئر کے اپارٹمنٹ کو اب صاف کیا جا رہا ہے۔امریکی سیکرٹ سروس کا کہناتھا کہ وہ موصول ہونے والے ایک مشکوک پیکٹ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…