شارجہ میں افسوسناک واقعہ،پاکستانی خاتون اور2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق،8 افراد نازک حالت میں کویت اسپتال منتقل

12  فروری‬‮  2018

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کثیر المنزلہ عمارت کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون ایک بھارتی مرداور عرب خاتون شامل ہیں۔خلیجی میڈیا کے مطابق شارجہ میں واقعہ ال بتینا نامی عمارت کی پہلی منزل پر پیش آنے والے آتش زدگی کے سانحے میں ایک پاکستانی خاتون ایک بھارتی مرد اور ایک عرب خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی ہیں

جبکہ آٹھ افراد دم گھٹ جانے کے سبب نازک حالت میں کویت اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔حادثے میں جاں بحق ہونیو الی پاکستانی خاتون کا نام غزل اور ان کی عمر چالیس سال بتائی گئی ہے۔ غزل شادی شدہ تھیں لیکن تنہا رہ رہی تھیں ۔ ان کی ایک دوست نے انہیں کال کی جواب نہ ملنے پر اپنے بھائی کو ان کے گھر بھیجا تو ان کی موت کا انکشا ف ہوا دبئی میں مقیم غزل کے بھائی سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔دوسری جانب دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے بھارتی شہری کی عمر 35 سال بتائی جارہی ہے۔ وہ اپنے اہلِ خانہ کو یو پی بھیج کر یہاں تنہا رہ رہے تھے۔ انہوں نے دفتر سے موصول ہونے والی کال ریسونہیں کی تو کمپنی کا نمائندہ تحقیقات کے لیے آیا جس پر ان کی موت کا انکشاف ہوا۔عرب خاتون کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی یہ خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ دم گھٹ جانیکے سبب جاں بحق ہوگئیں۔ قریبی سپر مارکیٹ کے ملازم عبداللہ کا کہنا ہے وہ روز اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنیکیلیے آتی تھیں۔عمارت میں آگ پیر کی شب تین بجے لگی پولیس آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد بن راشد بیعت کا کہنا ہے کہ آگ کے سبب اپارٹمنٹ جل کر خاکستر ہوگیا ہے سانحے میں کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمی کے ثبوت نہیں ملے تاہم آگ لگنے کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔  اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون ایک بھارتی مرداور عرب خاتون شامل ہیں

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…