پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان کے مسئلے کے حل میں پاکستان کا اہم کردار،امریکہ نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کہاہے کہ کچھ برسوں کے درمیان اس معاملے پر پاکستان سے ہمارے اختلاف ہوئے ہیں لیکن اب بھی افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوز بریفنگ میں امریکی سینٹرل کمانڈ چیف جنرل جوزف ووٹل نے کہاکہ کچھ برسوں کے درمیان اس معاملے پر پاکستان سے ہمارے اختلاف ہوئے ہیں لیکن اب بھی افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہن سلیوان نے اپنے بیان میں

پاکستان سے تعلقات جاری رکھنے اور افغانستان میں مفادات سے متعلق امریکی خواہش کی عکاسی کی، تاہم ہم نے پاکستانی حکومت پر یہ واضح کیا تھا کہ افغانستان میں دباؤ اور تشدد کو کم کرنے کے لیے پاکستان ہماری امید کے مطابق محفوظ پناہ گاہوں میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے گا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے کردار ادا کرے گا۔امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات جاری رہنا ضروری ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی حالیہ نیوز بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے بات چیت کے دوران ہم نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر توجہ مرکوز کی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات جاری رہنا ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے استحکام کے لیے امریکا کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات جاری رکھنا چاہیے اور اس میں افغانستان کو شامل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو افغان رہنما کابل حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہے تھے انہوں نے اس معاملے کو پاکستان کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں جوہن سلیوان نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اس بات کی تصدیق کی بلکہ افغان رہنماؤں سے بات کی اور انہیں بتایا کہ امریکا پاکستان اور افغانستان دونوں سے اپنے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…