بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بھارتی سیاست دان کے فراڈیے بیٹے پر امارت میں سفری پابندی عائد

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے بھارت کی ریاست کیرالا میں کمیونسٹ پارٹی ، ایم کے سیکریٹری کڈیاری بالا کرشنن کے بیٹے پر فراڈ کے مقدمے میں ماخوذ ہونے کے الزام میں سفری پابندی عاید کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے کہاکہ بنوئے کڈیاری کے خلاف دبئی کی ایک فرم جاس ٹورازم اینڈ ٹریول کمپنی نے چیک فراڈ کے الزام میں درخواست دائر کی تھی۔

اس نے اس کمپنی کو 19 لاکھ ڈالرز (70 لاکھ درہم ) کا چیک دیا تھا اور وہ کیش نہیں ہوا تھا۔دبئی پولیس نے اس امر کی تصدیق کی کہ عدالت نے بنوئے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد سفری پابندی عاید کردی ہے۔ تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ اگر و ہ اپنے ذمے کمپنی کی واجب الادا رقم ادا کر دیتا ہے تو اس کے خلاف عاید پابندی ختم کردی جائے گی۔ بنوئے اس کیس کو طے کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے دبئی پہنچا تھا اور اس کو 25 جنوری کو امارات کے شعبہ تفتیش جرائم کی جانب سے ایک کلیئرینس سرٹیفکیٹ موصول ہوا تھا۔بنوئے کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ اب اس معاملے کے تصفیے تک دبئی ہی میں مقیم رہے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…