بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

والد کی حمایت، مصری جنرل سامی عنان کے بیٹے کو کام سے روک دیا گیا

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کی میری ٹائم ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سابق آرمی چیف جنرل سامی عنان کے بیٹے سمیر سامی عنان کو اپنے والد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے اور حکومت پر تنقید کی پاداش میں کام سے روک دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر بعض نا مناسب آراء پر مبنی پوسٹ شائع کرنے کا الزام ہے۔

ادارے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل عبدالغفار اسماعیل فرج نے سمیر سامی عنان سے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ سمیر سامی عنان ملٹری اکیڈیمی میں عرب امور کے عہدیدار ہیں۔ انہیںکام سے روکنے کے بعد تحقیقات کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا ۔خیال رہے کہ سمیر سامی عنان نے اپنے والد جنرل سامی عنان کو رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر کڑی تنقید کی تھی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں جنرل سامی عنان نے مسلح افواج سے مشورے کے بغیر صدارتی انتخابات میں حصہ لینیکا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف ایکشن لیا گیا اور انہیں نہ صرف انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا بلکہ انہیں حراست میں بھی لیا گیا ہے۔سمیر سامی عنان نے اپنے والد کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے مصری حکومت کے طرز عمل پر تنقید کی تھی اور حکومت کا چلن غیر جمہوری قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…