بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں مدارس کو رجسٹریشن کیلئے 10فروری تک مہلت دیدی گئی

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو(این این آئی)مدرسہ بورڈ کے ویب پورٹل پر رجسٹرڈ نہ کراپانے والے مدرسے اب 10 فروری تک رجسٹر ڈکر اسکتے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مدرسہ بورڈ نے ایسے مدرسوں کو ایک اور موقع دیا ہے جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرایا۔بورڈ نے ویب پورٹل پر آن لائن ڈیٹا کی تاریخ 10 فروری تک بھی بڑھا دی ہے۔ اب تک 19 ہزار143 مدرسوں میں سے صرف 16,586 ویب پورٹل پر اپنی مکمل تفصیلات اپ لوڈ کی ہیں۔2,557 مدرسوں نے ابھی تک اپنے ڈیٹا کو اپ لوڈ نہیں کیا ۔

مدرسوں کے طالبعلموں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے مدرسہ بورڈ نے ویب پورٹل پر رجسٹرڈ کراچکے مدرسوں کو 30 جنوری کو اپنا ڈیٹا آن لائن کرنے کا موقع دیا تھا۔ اس عرصے کے دوران تقریباً 458 مدرسوں نے ڈیٹا کو اپ لوڈ کیا۔مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راہل گپتا نے کہا کہ مدرسوں کے سیکڑوں طلبا ء کے امتحان میں شامل نہ ہونے سے ان کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے بورڈنے رجسٹریشن سے چھوٹے مدرسوں کو موقع دیا ہے جو 10 فروری تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویب پورٹل پر ڈیٹا اپ لوڈکرنیوالے مدرسوں کے ہی طلباکو امتحان میں شامل کیا جائے گا

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…