بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

آئندہ انتخابات میں جیت کیلئے ’’ترپ کا پتہ‘‘ مودی نے بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاریاں کرلیں،برطانوی میڈیا کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مسلمانوں سے نفرت پر مبنی جذبات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لئے اگلے انتخابات میں کامیابی کیلئے ترپ کا پتہ ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مودی اگلے انتخابات میں شکست سے بچنے کے لیے مسلمانوں سے نفرت کی فضا ، ہندو قوم پرستی اور مذہب کی سیاست کو اپنے آخری انتخابی ہتھیار کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں ۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے

مطابق گجرات مودی کا مضبوط گڑھ تھا، لیکن اس بار اسمبلی کے انتخابات بی جے پی نیمشکل ہی سے جیتے ہیں، پھر راجستھان کی 3 نشستوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کو ہرادیا، اتر پردیش کے انتخابی نتائج بھی بی جے پی کے لیے وارننگ بن کر آئے۔بی بی سی کا کہنا ہے کہ مودی کیلئے وقت کم ہے اور عوام کا موڈ تیزی سے بدل رہا ہے، اسی لیے مودی نے سیاسی داو کھیلتے ہوئے غریب طبقے کیلئے پانچ لاکھ روپے میڈیکل بیمے کی تجویز پیش کردی، لیکن یہ حقیقت ہے کہ حالیہ انتخابی نتائج سے بی جے پی سکتے میں ہے اور ہوا کے بدلتے رخ کو محسوس کر رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارہ مزید لکھتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک تجربے کار اور منجھے ہوئے سیاست دان ہیں، وہ ہاری بازی پلٹنے کا فن جانتے ہیں، ان کے پاس ایک اور آخری داو ہے، جس کا استعمال وہ ماضی میں کامیابی سے کرتے آئے ہیں اور وہ ہے ہندو قوم پرستی اور مذہب کی سیاست۔رپورٹ کے مطابق ان دنوں آسام کی پوری آبادی کی شہریت کے کاغذات کی جانچ پڑتال چل رہی ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ اس عمل میں آسام کے لاکھوں مسلمان باشندے شہریت سے محروم ہو سکتے ہیں اور انھیں بنگلہ دیشی قرار دیا جا سکتا ہے اور یہ بے جے پی کا انتخابی منشور کا وعدہ تھا کہ وہ ملک سے غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو نکال باہر کرے گی، اب مودی اسے اپنی کامیابی کے طور پر پیش کرے گی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…