بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغان دہشت گردوں کے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر حملوں کا خطرہ،خفیہ ایجنسیوں نے الرٹ جاری کردیا،گفتگو ٹریس کرلی گئی، حیرت انگیز دعوے

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر خفیہ ایجنسیوں نے بڑے دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے ایک کال انٹرسیپٹ کرنے کے بعد دہلی پولیس کو یہ ان پٹ بھیجا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق دہلی کے جامع مسجد علاقہ میں تین مشتبہ افراد چھپے ہوئے ہیں اور یہ تینوں 26 جنوری کو کسی بڑے دہشت گردانہ حملہ کی کوشش میں ہیں۔خفیہ ایجنسیوں کے مطابق تینوں مشتبہ افراد پشتو زبان میں بات چیت کرتے ہوئے

سنے گئے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ تینوں مشتبہ افغانستانی ہیں۔ بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کے ذریعہ ٹریس کی گئی دہشت گردوں کی بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں پاکستان میں واقع دہشت گرد انہ کیمپوں میں ٹریننگ دی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان مشتبہ افراد کو جموں کے پلوامہ سے ہدایات دی جارہی ہیں۔اس اطلاع پر اسپیشل سیکورٹی میٹنگ میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم کے علاوہ تمام تحقیقاتی ایجنسیاں محتاط ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے لگاتار کام کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…