پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

وائٹ ہائوس کے نام کی اصل وجہ سامنے آگئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر کا گھر وائٹ ہائوس ایسا مقام ہے جسے پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے بلکہ نام لینے سے بھی لوگ شناخت کرلیتے ہیں،مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس نام کی وجہ کا اس عمارت کی رنگت سے کچھ لینا دینا نہیں۔جی ہاں واقعی وائٹ ہائوس کے نام کا عمارت کی رنگت سے کچھ لینا دینا نہیں۔امریکی عوام میں تو کہا جاتا ہے

کہ اس عمارت کو اس وقت سفید رنگ سے رنگا گیا تھا جب برطانوی فوجیوں نے 1812 کی جنگ میں اسے تباہ کرنے کی کوشش کی، مگر یہ رنگت اس زمانے سے پہلے کی ہے۔1791 میں جب اس جگہ کی تعمیر شروع ہوئی تو اسے ایوان صدر کا صدر کے گھر کا نام دیا گیا تھا اور 1798 میں اسے سفید رنگ سے رنگا گیا۔اس عمارت کا حقیقی رنگ زردی مائل تھا اور اس کی دیواریں چونے کے پتھر سے تیار کی گئی تھیں۔یہ دیواریں سردیوں میں منجمند ہوجاتی تھیں اور ورکرز کو موسم کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے اسے وائٹ واش رنگت دینا پڑی تاکہ رنگ ہمیشہ فریش رہ سکے۔ویسے تو اس کا آفیشل نام صدارتی ہاس تھا مگر لوگوں نے اسے ایک عرفیت دی یعنی وائٹ ہاس۔1812 میں ایک کانگریس مین نے اس اصطلاح کا استعمال ایک خط میں کیا اور 1818 میں اصل سفید رنگ سے اسے رنگا گیا۔مگر 1901 سے پہلے تک اس کی عرفیت کو آفیشل حیثیت نہیں ملی تھی جو کہ تھیوڈور روزوالٹ نے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…