بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور عراق نے خام تیل کی فروخت کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ۔غیرملکی خبررساں عراقی حکام نے کہاکہ بغداد حکومت کرکوک آئل ریفائنری سے ایران کو یومیہ تیس تا ساٹھ ہزار بیرل خام تیل فراہم کرے
گی۔ یہ آئل ریفائنری عراقی کردوں کے قبضہ میں تھی اور عراقی حکومت نے اکتوبر میں اس کا کنٹرول واپس سنبھال لیا تھا۔ کرکوک آئل ریفائنری کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد سے بغداد حکومت نے یہاں سے تیل کی برآمد بند کر رکھی تھی۔