ناقابل یقین کام ہو گیا، نریندر مودی بھی فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہو گئے، دورہ فلسطین طے،اسرائیل اور امریکہ ہکا بکا رہ گئے

9  دسمبر‬‮  2017

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی فلسطین کا دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں فلسطین کے سفیر عدنان ابوالہیجہ نے امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کے بعد بھارتی پارلیمان کے ایوان بالاکے ٹی وی چینل پر ایک مباحثے کے دوران یہ اعلان کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی فلسطین کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ میں یہاں یہ اعلان کرتا ہوں اور آپ سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھاکہ مودی فلسطین کے دورے پر جانے والے ہیں۔ انہوں نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ کب ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ فلسطین کے کاز کا حامی رہا ہے۔تاہم بھارتی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ہمیں وزیر اعظم کے کسی دورے کے منصوبے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور فلسطینی سفیر کے بیان پر ہماری طرف سے کوئی تبصرہ کرنا فی الوقت مناسب نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال جولائی میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ وہ اسرائیل جانے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم تھے۔ تاہم وہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے بھارتی رہنماوں کے برعکس فلسطین نہیں گئے تھے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نتین یاہو اگلے ماہ بھارت آنے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…