جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

تیاریاں مکمل،کاؤنٹ ڈاؤن شروع،تین امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کوریا پہنچ گئے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور جنوبی کوریا نے ہفتہ کو مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ہیں جس میں تین امریکی طیارہ بردار بحری جہاز بھی شریک ہیں،فوجی حکام ان مشقوں کو شمالی کوریا کے لیے ایک واضح انتباہ سے تعبیر کر رہے ہیں۔چار روز تک جاری رہنے والی یہ مشقیں جنوبی کوریا کے

مشرقی ساحلوں کے قریب ایک ایسے وقت شروع ہوئی ہیں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایشیا کے سرکاری دورے پر ہیں جس میں ان کی توجہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خطرات پر مرکوز ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ تینوں طیارہ بردار امریکی بحری جہاز منگل تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں شرکت کے لیے یہاں پہنچ چکے ہیں۔مشقوں میں 11 دیگر امریکی بحری جہاز اور جنوبی کوریا کے سات بحری جہاز بھی شریک ہیں جن میں میزائل دفاعی نظام سے لیس جہاز بھی شامل ہیں۔جنوبی کوریا کی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ان مشقوں میں مشترکہ کارروائیوں اور فضائی حملوں کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ “شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی طرح کی جارحیت کی صورت میں مکمل تیاری کو” ظاہر کرنا بھی شامل ہے۔یہ 2007 میں ہونے والی مشترکہ مشقوں کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکی کے تین طیارہ بردار بحری جہاز ایسی مشقوں کا حصہ بن رہے ہیں۔شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سمیت متعدد میزائل تجربے کیے ہیں جس کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا میں صورتحال انتہائی تنا کا شکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…