ریاض(این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ انصاف اور عدل کا نظام ہر چھوٹے اور بڑے پر نافذ ہو گا اور اس سلسلے میں کسی جانب سے ملامت کی پروا نہیں کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک شاہی فرمان میں انہوں نے کہاکہ ہم اللہ رب العزت اور پھر اپنے عوام کے
سامنے اس بھاری ذمے داری کے حوالے سے جواب دہ ہیں۔ اللہ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا کہ تحقیق اللہ زمین میں فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا، نبی کریم علیہ الصلات و السلام کے مبارک ارشاد کا مفہوم ہے کہ یقینا تم میں پہلے
لوگ اس لیے ہلاک ہوئے کہ ان جب کوئی معزز شخص چوری کرتا تو اس کو چھوڑ دیتے اور اگر کوئی کمزور چوری کرتا تو اس پر حد جاری کرتے تھے۔ اللہ کی قسم اگر فاطمہ بن محمد بھی چوری کرتی تو اس کے ہاتھ کاٹ دیے جاتے۔