جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اہم ترین افغان رہنما کی اپنے مخالف سے جنسی زیادتی،امریکہ نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)امریکہ نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے پہلے متنازع نائب صدر کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے میں قانون اور انصاف کی بالادستی قائم رکھے۔پہلے افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم کے خلاف کئی مہینوں سے یہ تحقیقات ہو رہی ہیں کہ انہوں نے اپنے ایک سیاسی مخالف کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔رشید دوستم ازبک نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ایک جنگجوسردار بھی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مئی کے آخر میں 63 سالہ دوستم یہ کہتے ہوئے بذریعہ طیارہ ترکی چلے گئے کہ انہیں علاج کی ضرورت ہے۔ ان کے ملک چھوڑنے کے بعد یہ الزامات لگنے شروع ہو گئے کہ انہوں نے مقدمات سے بچنے کے لیے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا ہے۔افغانستان کے لیے قائم مقام امریکی سفیر ہوگو لورنس نے کا بل میں کہا کہ دوستم کے خلاف الزامات انتہائی سنگین ہیں اور افغانستان کے نظام انصاف کو اس کا گہری نظر سے جائزہ لینا چاہیے۔امریکی سفارت کار کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا نسلی کشیدگیوں اور قانون کی حکمرانی کے لیے نقصان دہ ہو گا اور اس سے افغانستان کے امن اور استحکام کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔امریکی سفارت کار کا اشارہ جماعت اسلامی، حزب وحدت اسلامی اور دوستم کی جنبش ملی پارٹی کے سیاسی گروپ کی طرف تھا۔ادھرافغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا رشید دوستم کے خلاف تحقیقات میں وہ مکمل طور پر غیر جانب دار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نائب صدر اٹارنی جنرل کی اجازت سے ملک سے باہر گئے ہیں کیونکہ قانون کسی کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے سے نہیں روکتا اور رشید دوستم تو بہت سخت بیمار ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…