لندن(این این آئی)برطانوی مصنف وصحافی پارلیمانی انتخابات کے نتیجے کا غلط اندازہ پر مبنی تجزیہ پیش کرنے پر اپنی ہی بریگزٹ نامی کتاب کے صفحات کھاگیا،مصنف نے اپنی کتاب کے صفحات ٹی وی شو کی براہ راست نشریات میں کھائے۔ ایک برطانوی اخبار کے مطابق معروف برطانوی مصنف میتھیو گڈون نے اپنے انٹرویو اور ٹوئٹر پیغام میں تجزیہ کیا تھا کہ قدامت پسند رہنما جیرمی کوربائن کی سربراہی میں لیبر پارٹی برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں38فیصد سے زیادہ نشستیں حاصل نہیں کر سکے گی۔
میتھیو گڈون نے یہ پیش گوئی انتخابات سے دو سال قبل کر دی تھی اوراپنے اس تجزیے پر انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ تجزیہ غلط ہونے کی صورت میں وہ اپنی کتاب سب کے سامنے بخوشی کھائیں گے۔انہوں نے یہ بات اپنے ٹوئٹر میں بھی دوہرائی کہ لیبر پارٹی نے38فی صد سے زیادہ نشستیں حاصل کیں تووہ اپنی کتاب کھالیں گے۔اب مصنف کی بد نصیبی لیبر پارٹی نی برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں40فیصد نشستیں حاصل کرلیں۔