ریاض ( آن لائن )سعودی بحریہ نے اپنی سمندری حدود میں 3 کشتیوں کا راستہ روک لیا۔ ان میں سے ایک کے پکڑے جانے پر انکشاف ہوا کہ وہ اسلحے سے بھری ہوئی تھی اور اسے تخریب کاری کے مقصد سے استعمال کیا جانا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 جون کی رات آٹھ بج کر اٹھائیس منٹ پر سعودی عرب کے علاقائی پانی میں تین کشتیاں داخل ہوئیں جن پر دو رنگوں سفید اور سرخ پر مشتمل پرچم لگے ہوئے تھے۔ ان کشتیوں
نے تیزی کے ساتھ سعودی پٹرولیئم فیلڈ “المرجان” کے پلیٹ فارمز کا رخ کیا۔ سعودی بحریہ کی فورسز نے فوری طور پر ان کشتیوں کو خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کی۔ اس دوران ایک کشتی کو پکڑ لیا گیا جب کہ دیگر دو کشتیاں فرار ہو گئیں۔ پکڑی جانے والی کشتی کی تلاشی پر انکشاف ہوا کہ وہ تخریب کاری کے مقصد سے مکمل طور پر اسلحے سے بھری ہوئی تھی۔