ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’میں پاکستان نہیں آ سکتا، قطر آکر کر لیں جو کرنا ہے‘‘ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کے دوسرے خط کا بھی ’صاف‘ جواب دے دیا

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم نے پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے دوسرے خط کا بھی جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق ،قطری شہزادے شیخ نے جے آئی ٹی کو پیشکش کی ہے کہ وہ قطر آ کران سے انٹرویو کرلیں،اس سلسلے میں سفارتخانے کے ذریعے تاریخوں کے تعین کیلئے مشاورت کی جائے۔شیخ حماد بن جاسم نے اپنے دوسرے خط میں بھی کہا ہے کہ وہ اپنے پرانے موقف پرقائم ہیں۔

اس سے قبل قطری شہزادے حماد بن جاسم نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے اپنے دستخط شدہ خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خط میں بھیجے گئے اپنے متن پرقائم ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ’ جب جے آئی ٹی کا پہلا خط آیا تواس وقت میں قطر سے باہرتھااوریہ خط قطرمیں پاکستانی سفیرنے پہنچایا تھا،میں نے واپسی پراس کا جواب دے دیا،جوجے آئی ٹی کووزارت خارجہ کے ذریعے مل گیا ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘جے آئی ٹی کے خط میں مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے والے خط کیا ان کے ہیں؟’۔‘میں نے جواب میں بتایا کہ یہ خط میرے ہیں اورمیں نے ہی بھیجے تھے،میرا جواب ملنے سے قبل ہی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی تھی، لہذا میں سمجھتا ہوں کہ جے آئی ٹی نے مجھ سے جو پوچھا اسے اس کا جواب مل گیا ہے۔’ذرائع کے مطابق ،پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 19 مئی کو قطری شہزادے کوخط لکھ کر25 مئی کوپیش ہونے کا حکم دیا تھا۔جس پرانہوں نے جواب دیدیا تھا کہ میں دونوں خطوط کی تصدیق کرتا ہوں،اب شیخ حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کے دوسرے خط کا جواب دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…