آستانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے آستانہ میں جمعے کا دن بھرپور مصروفیت میں گزرا، نواز شریف اشرف غنی سے ملنے خود ان کے کمرے میں گئے،پہلے ملاقات میں کچھ وفاقی وزیر بھی موجود تھے،پھر دونوں جانب سے کچھ حکام باہر چلے گئے۔پھرمشیر خارجہ سرتاج عزیز،چین میں پاکستانی سفیر خالد مسعود اورافغانستان میںچین کے سفیر کی موجودگی میں وزیر اعظم اور افغان صدر کی ملاقات کا دوسرا دور شروع ہوا،
جس پر وزیر اعظم پاکستان نے افغان صدر کو تجویز دی کہ مل بیٹھ کر فریم ورک بنانے کی ضرورت ہے۔چینی سفیر نے بھی طالبان کے حوالے سے بات کی۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد افغان صدرکی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی اس ملاقات کے بعد افغان صدر وہاں سے پہلے روانہ ہوئے،جس سے پتا چلتا ہے کہ اس ملاقات کے کا میزبان بھارت تھا۔