نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھرکی چوٹی کی 5 سو جامعات میں صرف ایک پاکستانی یونی ورسٹی شامل ہے ۔ نیشنل یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دنیا کی بہترین جامعات میں چار سو اکتیس ویں نمبر پر آگئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیو ایس ورلڈ یونی ورسٹی رینکنگ کے مطابق دنیا کی ایک ہزار یونی ورسٹیوں میں صرف6 کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ نیشنل یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دنیا کی بہترین جامعات میں چارسواکتیس ویں نمبر پر آگئی ہے
جبکہ گزشتہ سال نسٹ کی درجہ بندی گزشتہ سال پانچ سو ایک تھی ۔دنیا بھر کی ٹاپ ایک ہزار جامعات میں قائد اعظم یونی ورسٹی ، لاہور یونی ورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز، یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، کراچی یونی ورسٹی اور لاہور یونی ورسٹی شامل ہیں۔ نسٹ کے علاوہ دیگر پانچ جامعات کا رینکنگ میں نمبر آٹھ سو کے بعد ہے ۔رینکنگ کے مطابق دنیا کی سرفہرست دو سو جامعات میں سے اڑتالیس امریکا اور تیس برطانیہ میں واقع ہیں۔اس رینکنگ نے پاکستان کے تعلیمی نظام کاپول کھول کررکھ دیاہے ۔