دوحہ(این این آئی)قطر میں قائم ایک نیوز نیٹ ورک الجزیرہ نے کہا ہے کہ اس کے تمام میڈیا پلیٹ فارموں پر متعدد بار سائبر حملے کیے گئے۔میڈیارپورتس کے مطابق نیٹ ورک کی ایک ٹیوٹ میں بتایا گیا ہے کہ الجزیرہ چینل کے تمام میڈیا پلیٹ فارموں پر سائبر حملے ہو رہے ہیں۔ دوحہ میں قائم چینل کے تمام نیٹ ورک کو مسلسل ہیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔الجزیرہ نیٹ ورک کے ذرائع نے یہ تصدیق بھی کی کہ رپورٹرز بھی سائبر حملوں کی زد میں ہیں اور علاقے کے ناظرین الجزیرہ کی نشریات دیکھ نہیں پا رہے۔
الجزیرہ نیٹ ورک پر حملے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب خطے میں سفارتی کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔الجزیرہ نیٹ ورک، دنیا کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورکس میں ایک ہے۔ وہ ایک عرصے سے قطر اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان تنازع کا سبب بن رہا تھا۔ ہمسایہ ملکوں کا ?لزام ہے کہ اس کا رویہ تعصبانہ اور جانب دارانہ ہے۔
الجزیرہ نیٹ ورک کے تمام پلیٹ فارموں پر سائبر حملے
9
جون 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں