اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قطر نے یو اے ای کو گیس فراہمی بند کرنے کا عندیہ ظاہر کر دیا

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر اور عرب ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دوحہ کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے ملک سے متحدہ عرب امارات کو فراہم کی جانے والی گیس سپلائی کاٹنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر کے کوئی واضح مطالبات نہیں، تاہم کسی کو دوحہ کی خارجہ پالیسی میں مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتا۔قطری وزیر نے مزید کہا کہ سفارتکاری اب بھی قطر کا ترجیجی پلیٹ فارم ہے۔محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے خلیجی ریاست یو اے ای پر کاری ضرب لگاتے ہوئے الزام عاید کیا کہ

تجارتی صورتحال کو سیاسی ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عندیہ ظاہر کیا کہ یو اے ای بجلی بنانے کے لئے جو گیس استعمال کرتا ہے اس کا چالیس فیصد قطر فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ایران کی جانب سے قطر کو اشیائے خورنی فراہمی کی پیشکش کی تحسین کرتے ہوئے کہا تہران نے اس مقصد کے لئے اپنی تین بندرگاہیں مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خلیجی تنازع سے پورے خطے کا استحکام خطرے میں ہے۔ انہوں نے اس تنازع کے حل کے لئے کسی فوجی آپشن کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…