منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

’’توبہ استغفراللہ ‘‘، 12سال بعد سعود ی عرب دنیاکے نقشے سے مٹ جائے گا،قطری صدرکے ٹیلی فونک ریکارڈنگ ،کیاکیاسازشیں ہوتی رہیں ؟حیران کن انکشاف‎

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)خلیجی ریاست قطر کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف سازشیں نئی نہیں بلکہ ان کی تاریخ کئی برسوں پر محیط ہے۔عرب ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق قطر کے سابق امیر مملکت اور لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی نے مل کر سعودی عرب کے خلاف سازش تیار کی تھی۔سعودی عرب کے خلاف قطر اور سابق لیبی رجیم کے مبینہ گٹھ جوڑ کی خفیہ ریکارڈنگ ماضی میں سامنے آتی رہی ہے۔

یہ ریکارڈنگ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ سابق قطری حکومت اور لیبیا کے کرنل معمر قذافی سعودی عرب کے خلاف سازشوں کے تانے بانے تیار کرتے رہے ہیں۔قطر اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد سماجی کارکنوں نے ماضی میں سامنے لائی گئی دو صوتی ریکارڈنگ دوبارہ سامنے لائی ہے۔ ان ریکارڈنگمیں سابق امیر قطر حمد بن خلیفہ، ان کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ حمد بن جاسم لیبیا کے کرنل معمر قذافی کے ساتھ مل کر سعودی شاہی خاندان کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کرتے رہے ہیں۔یہ دونوں صوتی ریکارڈ 2014ءکو سامنے آئیں۔ اغلب یہ ہے کہ یہ دونوں ریکارڈنگ سنہ 2003ءکی ہیں۔ ان صوتی ریکارڈنگ میں سابق امیر قطر اور نائب وزیراعظم سعودی عرب کی تقسیم کے لیے بدامنی کو ہوا دینے کی منصوبہ بندی کرتے سنائی دیتے ہیں۔حمد بن جاسم کہتے ہیں کہ بارہ سال بعد سعودی عرب دنیا کے نقشے سے مٹ چکا ہوگا اور اس کی جگہ چھوٹی چھوٹی ریاستیں وجود میں آئیں گی۔سابق امیر قطر اپنے ایک بیان میں کہتے ہیں کہ سعودی عرب میں کشیدگی کا سب سے بڑا محرک قطر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی شاہی نظام چند دنوں کا مہمان ہے اور بالتاکید وہ بہت جلد ختم ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی عراق میں کامیاب ہوگئے تو ان کا اگلا ہدف سعودی عرب ہوگا۔حمد خلیفہ کا کہنا تھا کہ اردن اور مصر اپنا وقار کھوہ چکے ہیں

اور دونوں اپنے وجود کو بقرار رکھنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ قطری حکومت سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے لیے ٹی وی چینلوں کو فنڈز فراہم کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…