دمشق(آئی این پی)شامی صدر بشار الاسد کی حمایت میں لڑنے والے فوجی اتحاد نے دھمکی دی ہے کہ وہ شام میں امریکی پوزیشنوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی حکومت کے فوجی اتحاد نے متنبہ کیا ہے کہ اگر واشنگٹن حکومت نے حد پار کی تو امریکی حملوں پر اس اتحاد کے ضبط
کا بندھن ٹوٹ جائے گا۔ یہ دھمکی آمیز بیان شام کی اتحادی فورسز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اسد کے حامیوں میں ایران اور روس بھی شامل ہیں تاہم اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا روس بھی اس فیصلے میں شامل ہے۔ امریکا نے منگل کے روز اسد نواز فورسز کے ایک یونٹ پر بمباری کی تھی۔