پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

قطرکے گردگھیرامزید تنگ،عمان اورموریطانیہ نے بھی خداحافظ کہہ دیا

datetime 7  جون‬‮  2017 |

عمان (این این آئی )سعودی عرب سمیت5اسلامی ممالک کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اردن اورموریتانیہ نے بھی قطر کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے الجزیرہ ٹی وی کیلئے ٹی وی لائسنس منسوخ کردیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کے حکومتی ترجمان محمد المومنی نے کہاکہ عمان نے یہ فیصلہ قطر اور دیگر عرب ریاستوں کے درمیان مسائل کی وجہ کا پتہ چلنے کے بعد کیا ۔اس اقدام کے ساتھ ساتھ ہم نے قطری حکومت کی زیر سرپرستی چلنے والے

ٹی وی چینل الجزیرہ کے لائسنس بھی منسوخ کرد یے ۔ادھرسعودی عرب ، مصر ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے بعدعرب اتحاد کے رکن ملک موریتانیا نے بھی قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ۔افریقی ملک موریتانیا نے بھی سعودی عرب سمیت چار مسلم ممالک کے اعلان کے بعد قطر پر دہشتگردوں کی حمایت کے الزامات لگاتے ہوئے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیے۔حکومتی بیان میں کہا گیا کہ قطر نے کئی عرب ریاستوں میں بد امنی اور بدامنی کے فروغ کیلئے کام کیا ۔ خطے کے لحاظ سے قطری پالیسی دہشتگرد تنظیموں کی حمایت اورانتہا پسندانہ خیالات سے وابستہ تھی ۔بیان کے مطابق قطر سے سفارتی تعلقات منقطع ہونے کا معاملہ دہشتگردوں کی حمایت سے دستبراد ہونے سے وابستہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…