پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جعلی خودکش حملہ آور، لندن پولیس نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا،مزید تین ہلاک

datetime 4  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)برطانوی پولیس نے لندن میں بورو مارکیٹ میں متعدد افراد کو چاقو کے واروں کا نشانہ بنانے والے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے جعلی بارودی بیلٹس باندھ رکھی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ لندن میں بورو مارکیٹ میں متعدد افراد کو چاقو کے واروں کا نشانہ بنانے والے تینوں حملہ آوروں (جن

کو پولیس نے ہلاک کر دیا) نے جعلی بارودی بیلٹیں باندھ رکھی تھیں۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے اہل کاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بہادری کے ساتھ ان تینوں حملہ آوروں کو قابو کر لیا جو لندن بِرج سے متصل علاقے بورو مارکیٹ میں مارے گئے۔ حملہ آوروں نے پہلے ایک چھوٹی ویگن کے ساتھ لوگوں کو کچل ڈالنے کی کوشش کی تھی۔پولیس کو اطلاع کے لیے کی جانے والی پہلی فون کال کے بعد آٹھ منٹوں کے اندر ہی تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے بارودی جیکٹیں پہن رکھی تھیں جن کے بارے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ جعلی تھیں۔لندن حملے میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 48 زخمی ہوئے جن کو شہر کے پانچ مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے بیان واضح کیا گیا ہے کہ ہفتے کی شب مقامی وقت کے مطابق 10:08 موصول ہونے والی کال میں لندن بِرج پر ایک ویگن کے ذریعے مجمع کو کچلنے کی اطلاع دی گئی۔ بعد ازاں اس ویگن نے بورو مارکیٹ کا رخ کر لیا۔حملہ آوروں نے وہاں ویگن سے اتر کر ایک پولیس افسر سمیت کئی افراد کو چاقو کے واروں کا نشانہ بنایا ، پولیس افسر کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔برطانوی پولیس نے آنے والے دنوں میں لندن میں اپنے اہل کاروں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے جب کہ آٹھ جون کو ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ تین ماہ سے بھی کم عرصے میں برطانیہ میں یہ تیسرا دہشت گرد حملہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…