ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)جعل سازی کا جن بے قابو ہو گیا، مقدس اشیا سے مسلمانوں کی جذباتی وابستگی کو جعل ساز اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے لگے، سعودی عرب میں آب زم زم کی جعلی فیکٹری پکڑی گئی، 5یمنی باشندے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد جعل سازی کے جن نے سعودی عرب میں بھی ڈیرے ڈال لئے ہیں۔مسلمانوں کی شعائر اسلا م اور مقدس اشیا سے جذباتی وابستگی کو جعل ساز اپنے مـذموم مقاصد اور دولت کے حصول کیلئے استعمال کرنے لگے ہیں ۔
ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں سعودی پولیس نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران مکہ مکرمہ میں آب زم زم کی جعلی فیکٹری پکڑ کر 5یمنی باشندوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی پولیس کے مطابق فیکٹری میں تیار شدہ آب زم زم کی جعلی بوتلیں برآمد ہوئیں جس کی پیکنگ کی جا رہی تھی۔ اس دوران فیکٹری کو چلانے والے 5 یمنی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور فروخت کیلئے تیار شدہ بوتلیں و دیگر پیکنگ کے آلات بھی برآمد کرلئےگئے ہیں۔