واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ’فیلق القدس‘ ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے بھائی سہراب سلیمانی کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے ترجمان شون سپایسر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سہراب سلیمانی پر اقتصادی پابندیاں ایرانی جیلوں میں قیدیوں کے ہونے والے ناروا سلوک اور انسانی حقوق کی
سنگین پامالیوں کے باعث عاید کی گئی ہیں۔ ایران نے بغیر کسی ٹھوس سبب کے کئی امریکی اور دوسرے ملکوں کیشہریوں کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔سہراب سلیمانی پر پابندیاں عاید ہونے کے بعد ان کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور کسی امریکی شہری کا ادارے کو سہراب سلیمانی کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سہراب سلیمانی جیل سیکیورٹی اور نفاذ قانون کے شعبے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔